خاتون و اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے بیرون ملک سفر کرنے کے لئےضروری پاسپورٹ اور اس کی درخواست میں باپ کے نام کی لازمیت کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محترمہ گاندھی نے آج سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر
خارجہ سشما سوراج کو خطاب کرکے لکھے گئے کئی پیغامات میں کہا ہے کہ ملک میں اکیلے گارجین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔
زیادہ تر لوگ ارادۃً سنگل پیرنٹ بن رہے ہیں تو کچھ طلاق وغیرہ کی مجبوری کے بعد اس فہرست میں آرہے ہیں۔